مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتیں مسلسل بڑھ گئیں

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتیں مسلسل بڑھ گئیں

مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

24 کیرٹ فی تولہ سونا: 3,200 روپے کے اضافے کے بعد 467,962 روپے پر پہنچ گیا۔
دس گرام سونا: 2,743 روپے کے اضافے کے بعد 401,201 روپے ہو گیا۔
چاندی کی فی تولہ قیمت: 338 روپے کے اضافے کے بعد 8,361 روپے پر ریکارڈ کی گئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں فی اونس سونا 32 ڈالر مہنگا ہو کر 4,456 ڈالر ہو گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی معیشت، سود کی شرحیں، ڈالر کی قدر اور جیوپولیٹیکل کشیدگی سونے اور چاندی کی قیمتوں کے اتار چڑھاؤ پر اثر ڈال سکتی ہیں، تاہم مجموعی رجحان تیزی کا ہی رہنے کا امکان ہے۔کراچی گولڈ ایسوسی ایشن کے سینئر رکن عبداللہ چاند نے کہا کہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی مکمل طور پر تیزی کے رجحان پر ہیں اور قیمتوں میں کمی کے کوئی مستند اشارے موجود نہیں۔

راولپنڈی صرافہ ایسوسی ایشن کے رکن محمد مجتبیٰ کے مطابق، سال 2026 کے آغاز میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ ممکن ہے، لیکن مجموعی رجحان تیزی کی جانب رہے گا اور سونے کی قیمتیں نئی سطحیں قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔