بارشوں سے تباہی ، مزید 7افراد جاں بحق، متعدد زخمی

 بلوچستان میں چھت گرنے سے بہن ،بھائی سمیت 3بچوں نے دم توڑا 
خیبر میں 2خواتین چل بسیں، مری میں لینڈ سلائیڈنگ، نقل مکانی 
 پشاور، ڑوب، راولپنڈی ،لاہور(خصوصی رپورٹ )ملک کے بالائی علاقوں میں بارش جاری،پختونخوا اور بلوچستان میں بوسیدہ مکانات کی چھتیں گرنے سمیت دیگر واقعات میں مزید 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، مری میں جھیکا گلی چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا ،متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج 6 اپریل سے شروع، 9 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان ، پختونخوا ،ا?زادکشمیر سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ روز بھی بارش ہوئی۔اس دوران بلوچستان کے ضلع ڑوب کیعلاقے کاکڑ خراسان کلی لوئی نمریزئی میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 11سالہ بھائی اور10سالہ بہن سمیت 3بچے جاں بحق ہو گئے،تیسرے متوفی بچے کی عمر ایک سال بتائی گئی ہے۔ ریسکیو ٹیموں اورشہریوں نے لاشوں اور زخمی کو ملبے سے نکال کرہسپتال منتقل کردیا ۔ادھر پختونخوا میں صوابی کے علاقے یار حسین میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کرایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔علاوہ ازیں ضلع خیبر کے علاقے چورا میں بھی کچے مکان کی چھت زمین بوس ہو نے سے 2 خواتین دم توڑ گئیں اور 2 بچے زخمی ہو گئے جنہیں متعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ لنڈی کوتل میں کمرے کی چھت گرنے سے 2 بچیاں زخمی ہوگئیں،لکی مروت میں دو روز کی مسلسل بارشوں سے دریائے گمبیلا میں طغیانی آنے سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور لکی شہر کے محلہ باغبان اور محلہ خوائیداد خیل میں متعدد مکان سیلابی پانی کی بپھری لہروں کی زد میں آگئے، جس پر گھروں کو خالی کرواکر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا جبکہ سرائے نورنگ کے علاقہ حرامہ تالہ میں شدید بارش کے نتیجے میں مکان کی چاردیواری کا ایک حصہ گرنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ جنوبی وزیرستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث وانا گومل زام روڈ چار روز بعد بھی بحال نہ ہو سکی، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سڑک کی بحالی کیلئے ہیوی مشینری سے کام جاری ہے اور ٹریفک کو جنڈولہ روڈ سے گزارا جا رہا ہے۔علاوہ ازیں ہنگو میں ڈپٹی کمشنر گوہر زمان وزیر نے حالیہ غیر معمولی بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر عوامی تحفظ کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144 ضابطہ فوجداری نافذ کر دی ہے جس کے تحت ڈیموں، نہروں، سپیل ویز اور دیگر آبی ذخائر میں تیراکی اور غوطہ زنی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔دوسری طرف پنجاب کے سیاحتی ضلع مری میں جھیکا گلی چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا جس کے نتیجہ میں متعدد گھروں کی دیواروں، چھتوں اور برا?مدوں میں شگاف پڑ گئے اور درجنوں درخت گر گئے۔ انتظامیہ نے متاثرہ علاقے کو خالی کرنے کا حکم دے دیا اور مساجد میں اعلانات کے ذریعے متاثرین کو مطلع کیا جس کے نتیجے میں ایمرجنسی نقل مکانی شروع ہو گئی۔ میانوالی کی تحصیل عیسی خیل کے علاقہ کنڈل چھرا والا میں طوفانی بارشوں سے دریائے کرم میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی، پانی گھروں میں داخل ہو گیااورمتعدد افراد محصور ہو کر رہ گئے جس پر ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں سے 157 افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ خشک مقام پر منتقل کر دیا۔ دریں اثنا ء￿ کندیاں کے قریب دریائے سندھ میں بھی ملک بھر میں بارشوں کے بعد دریائے اٹک اور دریائے کرم سے پانی مل کر بھاری مقدار میں یہاں پہنچ گیا جس سے دریا میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے ،چشمہ بیراج کے باون میں سے 18 سپل ویز کھول دیئے گئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں بالائی وادی نیلم کے گاو?ں مرناٹ میں بھی شدید بارش کے باعث 10 سے زائد رہائشی مکانات لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئے۔ادھر پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 25مارچ سے ابتک بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 45 افراد جاں بحق اور 105افراد زخمی ہو چکے، جاں بحق افراد میں 23 بچے، 17مرد اور 5 خواتین شامل ہیں ،مجموعی طور پر 442 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 60 گھر مکمل طور پر منہدم ہوئے ہیں۔ادھر محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں (ا?ج)پیر سے بارشوں اور گرج چمک کے نئے سلسلے کے آغاز کی پیشگوئی کرتے ہوئے مختلف علاقوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بلوچستان میں پیر کی شام سے مغربی اضلاع میں طوفانی بارشوں اور ڑالہ باری کا امکان ہے ۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں شدید بارش سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔پنجاب میں لاہور، مری، راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی 6اپریل کی رات سے بارش اور ڑالہ باری متوقع ہے ،سندھ کے شہروں کراچی، حیدرا?باد اور سکھر میں بھی 6اپریل کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہاکہ آئندہ دنوں میں مختلف اضلاع میں متوقع بارشوں کے پیش نظر صوبائی حکومت نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے 13 اپریل تک مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بارش، تیز ہواں اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے جس کے پیش نظر ریسکیو 1122 مری کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔