کراچی میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 8 مریض جاں بحق

کراچی(آئی این پی )کراچی سمیت سندھ بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات ، کراچی کے جناح ہسپتال میں رواں سال ریبیز سے متاثرہ 8 مریض انتقال کر گئے  ۔رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ جناح اسپتال میں رواں سال ریبیز وائرس سے متاثرہ 8 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، متاثرہ شہریوں کا تعلق بدین، سکھر، گھوٹکی، حب چوکی، لسبیلہ اور سرجانی ٹائون سے ہے۔ڈاکٹر عرفان کے مطابق متاثرہ شہریوں کو وقت پر ریبیز سے بچا ئوکی ویکسین نہیں لگ سکی، جو کہ مریضوں کی اموات کی بنیادی وجہ ہے