شناخت ڈاکٹر احمد لطیف کے نام سے ہوئی جو 5 روز قبل لاپتہ ہوا تھا ، لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل
لاہور ( کرائم رپورٹر ) )لاہور کے علاقے نصیر آباد میں چلڈرن ہسپتال کے قریب کھڑی ایک گاڑی سے نوجوان ڈاکٹر کی لاش برآمد ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ڈاکٹر احمد لطیف کے نام سے ہوئی ہے جو گزشتہ پانچ روز سے لاپتہ تھے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق اطلاع ملنے پر نصیر آباد پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچی اور فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے گئے متوفی کینال ویو پارک سوسائٹی کا رہائشی تھا اور چلڈرن ہسپتال میں فرائض انجام دے رہا تھاپولیس حکام کے مطابق لاش کو ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس پی جہانداد اکرم کا کہنا ہے کہ واقعے کی اصل وجوہات اور محرکات کا تعین مزید تفتیش اور فرانزک رپورٹ کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔