حکومتِ پاکستان قومی ترقی اور عالمی سطح پر ملکی نمائندگی میں کھیل کے کردار کو مضبوط کرنےکیلئے پرعزم ہے: وزیراعظم محمد شہباز شریف

حکومتِ پاکستان قومی ترقی اور عالمی سطح پر ملکی نمائندگی میں کھیل کے کردار کو مضبوط کرنےکیلئے پرعزم ہے: وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 6 اپریل 2026 کو عالمی یوم کھیل برائے ترقی و امن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان آج عالمی برادری کے ساتھ مل کر اس دن کو عزم و استقامت کے ساتھ منا رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ کھیل قوموں اور معاشروں کے درمیان باہمی تعاون، اتحاد اور انسانی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا ذریعہ ہیں، اور یہ نوجوانوں بشمول خواتین کھلاڑیوں کو صحت مند طرز زندگی اور انفرادی صلاحیتوں کی ترقی کی ترغیب دیتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ کھیل باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر شمولیت کو فروغ دیتا ہے اور سماجی اختلافات اور مسائل کے حل کے لیے امید افزا اور مثبت ماحول فراہم کرتا ہے۔انہوں نے حکومت کی عزم کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھیلوں کے ذریعے قومی ترقی اور عالمی سطح پر ملکی نمائندگی میں کردار کو مضبوط بنانے پر پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں:کھیلوں کی سہولیات تک رسائی بڑھائی جائے گی،اسکولوں اور کمیونٹی سطح پر کھیلوں کا فروغ کیا جائے گا،کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر تربیت اور مقابلے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی اپنی محنت، نظم و ضبط اور کامیابیوں کے ذریعے قوم کے لیے باعث فخر ہیں، اور کھیلوں کی کامیابیاں ذاتی کارکردگی کے ساتھ ساتھ قومی اتحاد کی عکاسی بھی کرتی ہیں۔انہوں نے تمام متعلقہ اداروں، کھیلوں کی تنظیموں، اساتذہ اور ترقیاتی شراکت داروں سے اپیل کی کہ وہ مل کر ایک ایسا مستقبل تعمیر کریں جہاں پاکستان کے ہر بچے اور نوجوان کے لیے محفوظ اور قابل رسائی کھیلوں کے مواقع میسر ہوں۔