عمران خان کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا، اسد عمر

عمران خان کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا، اسد عمر

پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام اسمبلیوں میں نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے بات ہونی چاہیے اور اس معاملے میں بانی پی ٹی آئی کو بھی ساتھ رکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر انصاف کا نظام درست انداز میں کام کر رہا ہوتا تو بانی پی ٹی آئی کو جلد ریلیف مل جاتا، تاہم ان کے بقول حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگا دیا ہے۔اسد عمر نے پنجاب حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے کسانوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو استعفیٰ دینا چاہیے اور کسانوں سے معافی مانگنی چاہیے۔