سینئر سیاستدان اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی حالات ٹھیک نہیں اور معیشت بیٹھ گئی ہے۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ غریب موٹر سائیکل والے پر چالان کیے جا رہے ہیں جبکہ طاقتور کے خلاف کچھ نہیں ہو رہا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں میڈیا سے گفتگو
اسد عمر نے کہا کہ اگر ٹریفک قوانین کو نافذ کیا جا رہا ہے تو یہ اچھی بات ہے، لیکن معیشت کے مسائل پر بھی فوری توجہ دی جانی چاہیے۔
انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 8 کمیٹیاں بنائی گئیں تاکہ معیشت بہتر ہو سکے، لیکن حکومت نے ڈیڑھ سال میں کچھ نہیں کیا اور ساڑھے تین سال برباد کر دیے۔
سیاسی بحران اور پارلیمانی حل
اسد عمر نے کہا کہ تمام پارٹیاں مل کر بیٹھیں تو مسائل کا حل ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک سیاسی بحران ختم نہیں ہوگا، حالات بہتر نہیں ہوں گے، اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سب کو ساتھ بیٹھا کر سیاسی بحران حل کرے۔
بھارت کے خلاف موقف
اسد عمر نے بھارت کے خلاف کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو تگڑا جواب دیا، جیت حاصل کی اور ساری دنیا نے اس کا اعتراف کیا۔