اسرائیل نے مزید 4 لبنانی قیدی رہا کردیے، ریڈ کراس کے حوالے

اسرائیل نے مزید 4 لبنانی قیدی رہا کردیے، ریڈ کراس کے حوالے

اسرائیل نے مزید چار لبنانی قیدیوں کو رہا کرکے بین الاقوامی کمیٹی برائے ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈ کراس نے قیدیوں کو لبنان پہنچایا، جہاں انہیں لبنانی فوج کے سپرد کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق قیدیوں کی رہائی امریکا کی ثالثی میں جاری اسرائیل، لبنان مذاکرات کے تناظر میں عمل میں آئی ہے۔ ایک روز قبل بھی اسرائیل نے 5 لبنانی قیدیوں کو رہا کیا تھا۔لبنانی صدر جوزف عون نے قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امریکا اور ریڈ کراس کی کوششوں کو سراہا۔رہائی پانے والے قیدیوں کی لبنان واپسی کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری مذاکرات میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔