موبائل فون کے تنازع پر چھوٹا بھائی قتل

28 سالہ قیصر کوبڑے بھائی عبد القیوم نے تیز دھار آلے سے موت کے گھاٹ اتارا ،ملزم گرفتار 
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ دھلے کے علاقہ میں موبائل فون کے تنازع پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو تیز دھار آلے کے وار کر کے قتل کر دیا۔بتایا گیا ہے کہ راجکوٹ میں معمولی تلخ کلامی نے ایسا خونی رنگ اختیار کیا کہ گھر کا چراغ ہی بجھ گیا۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ قیصر کام سے واپس گھر جا رہا تھا کہ اس کے بڑے بھائی عبدالقیوم نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا اور قاتلانہ وار سے قیصر شدید زخمی ہو گیا جسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔واقعہ کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی جبکہ پولیس نے مقتول قیصر کے والد محمد اعجاز کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔