وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد(آن لائن )کام کی جگہ پر خواتین کے تحفظ کے حوالے سے صدرِ پاکستان نے ایک سخت پیغام دیتے ہوئے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے اور نجی کلینک کے ملزم پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔معاملہ کراچی کے ایک نجی کلینک سے متعلق ہے جہاں ایک خاتون نے اگست 2025 میں بطور ایستھیٹیشن تقریباً تین ہفتے ملازمت کی۔ شکایت گزار خاتون نے وفاقی محتسب کے ریجنل آفس کراچی میں درخواست دائر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اسے مسلسل جسمانی تضحیک اور جنسی نوعیت کے ریمارکس کا نشانہ بنایا گیا۔ خاتون کے مطابق 27 اگست 2025 کو معاملہ اس وقت بڑھ گیا جب ملزم نے مبینہ طور پر پروسیجر روم کے اندر اس کا ہاتھ کھینچ کر اس کے گال پر بوسہ دیا۔۔ اسی روز شام کو خاتون نے استعفیٰ دے دیا