پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے وزیرخزانہ

پائیدار معاشی استحکام کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،    نجی شعبے کو معاشی قیادت کا کردار اداکرنے کے قابل بنانا ہے 
  نجکاری کے عمل میں شفافیت، کارکردگی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ترجیح دی جائے گی، مجموعی خسارہ 12.5 فیصد سے کم ہو کر 2.6 فیصد رہ گیا
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے   مشکل فیصلوں سے استحکام حاصل ہوا، پاکستان کو دوبارہ عروج و زوال کے معاشی چکر میں نہیں جانے دیں گے ،معاشی استحکام سے پائیدار ترقی کی جانب بڑھنا ہے، ہمیں نجی شعبے کو ملک کی معاشی قیادت کا کردار اداکرنے کے قابل بنانا ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے   اسلام آباد میں ایک  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کے سرمائے کو متحرک کرنا معاشی ترقی کیلئے اہم ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجکاری کے ذریعے سرمایہ کاری کا فروغ ممکن ہے، پائیدار معاشی استحکام کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ نجکاری کے عمل میں شفافیت، کارکردگی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ترجیح دی جائے گی، پی پی پیز کے ذریعے بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کے منصوبوں میں نجی سرمایہ کاری بڑھانا ہوگی، نجکاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نجی شعبے کو آگے لے جانے کا اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے  لئے سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، معاشی استحکام مشکل فیصلوں کے نتیجے میں حاصل ہوا، اسے مستقل بنانا ہے