مودی کی ناقص معاشی کارکردگی ، بھارتی معیشت زوال پذیر

لندن(آئی این پی)بڑے بڑے انتخابی نعروں کے برعکس مودی کی ناقص معاشی کارکردگی کھل کرسامنے آگئی۔نام نہاد بڑی معیشت کادعوی کرنے والی نااہل مودی سرکار کو برطانوی جریدہ"دی اکانومسٹ " نے آئینہ دکھا دیا، دی اکانومسٹ کے مطابق بھارت کی معیشت اتنی بڑی نہیں جتنی سمجھی جاتی ہے۔برطانوی جریدے کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال دسمبر کی سرکاری رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ بھارت چوتھی بڑی معیشت بن چکا ہے، رواں سال فروری میں جاری ہونے والے نئے اعداد و شمار بھارتی معیشت کیلئے مایوس کن ثابت ہوئے، بھارت کا جی ڈی پی پہلے کے  مقابلے میں 3.3 فیصد کم رہا