پنجند، لیاقت پور میں پانی کی سطح بلند، متعدد علاقے زیرِ آب آئے

پنجند، لیاقت پور میں پانی کی سطح بلند، متعدد علاقے زیرِ آب آئے

ملتان: پنجند کے علاقے لیاقت پور میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پانی کے دباؤ سے دو زمیندارہ بند ٹوٹ گئے اور کئی علاقے زیر آب آ گئے۔

 ہائی الرٹ کے تحت 35 سے زائد مقامات پر انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ملتان کے علاقے بستی جاگراں میں زمیندارہ بنڈ ٹوٹنے سے چناب کا پانی شیر شاہ ٹول پلازہ تک پہنچ گیا، جس کے باعث ملتان سے مظفر گڑھ، ڈی جی خان اور بلوچستان جانے والی قومی شاہراہ ایک طرف سے بند ہو گئی۔ پانی روکنے کے لیے پتھر اور مٹی سے عارضی رکاوٹ قائم کی گئی ہے۔شجاع آباد کینال میں بھی پانی کی سطح بلند ہے جبکہ مظفرگڑھ میں بستی گجہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اکبر فلڈ بند پر پانی کی سطح میں معمولی کمی دیکھی گئی، تاہم ملتان شہر کی آخری دفاعی لائن شیر شاہ فلڈ بند پر پانی خطرناک حد تک موجود ہے، جس کے باعث درجنوں بستیاں زیر آب آ گئی ہیں اور مقامی مکین پریشان ہیں۔انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے ہنگامی بنیادوں پر پانی کی صورتحال کو قابو میں رکھنے اور متاثرہ علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔