پاک بحریہ: کموڈور احمد حسین کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ: کموڈور احمد حسین کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی

پاک بحریہ کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز کموڈور احمد حسین کو رئیر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ریئر ایڈمرل احمد حسین نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں میں وسیع تجربہ حاصل کیا ہے اور اس وقت ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے جہازوں کی کمانڈ کے علاوہ بحرین میں کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمان بھی کی ہے اور پاک بحریہ اور عوام کے درمیان شفافیت اور رابطے کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔