وزیر سوشل ویلفیئرکا دورہ قصور ،سیلابی صورتحال کاجائزہ

سہیل شوکت بٹ نے متاثرین میں سوٹ، نقدی، تحائف ، کھانا تقسیم کیا
قصور(خصوصی رپورٹ) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرسہیل شوکت بٹ نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے قصور کا دورہ کیا۔ رائیونڈ روڈ پر واقع نجی سکول میں خواتین میں فلڈ ریلیف پیکج تقسیم کیے۔ تقسیم کیے گئے پیکیج میں آٹا، چاول، گھی، دال چنا، چینی، چائے پتی اور گھی وغیرہ پر مشتمل 32 آئٹمز شامل تھیں۔ اس موقع پر ایم پی اے صفیہ سعید، ڈویڑنل ڈائریکٹر میڈم لبنیٰ، ڈپٹی ڈائریکٹر صائمہ اقبال، ڈی آئی او قصورتابندہ سلیم ودیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے سیلاب سے متاثرہ علاقے تلوار پوسٹ، شیخ پورہ نو وملحقہ دیہاتوں کا تفصیلی دورہ کرکے مختلف اداروں کی جانب سے قائم کردہ ریلیف کیمپس کا معائنہ کیا۔ صوبائی وزیر نے سیلاب متاثرین مردوخواتین میں سوٹ، نقدی، بچوں میں تحائف اور کھانا تقسیم کیا، سیلاب متاثرین سے ملاقات کرکے اْن کے مسائل سْن کر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جونیجو نے زمینی صورتحال اور امدادی کارروائیوں بارے کرتے ہوئے بتایا کہ قصور کے متاثرہ سیلابی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، امدادی سرگرمیوں میں 74 کشتیاں پانی میں موجود ہیں، تلوار پوسٹ، اتر سنگھ والا،کوٹھی فتح محمد میں آرمی اور پولیس کے 300 دستوں کی مدد سے لوگوں کا انخلاء  یقینی بنایا جارہا ہے، متاثرہ موضع جات کے علاقوں کے لوگوں اور اْن کیمویشیوں کا محفوظ انخلاء  یقینی بنایاجارہاہے، صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرسہیل شوکت بٹ نے ضلعی انتظامیہ کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی