سندھ میں سیلابی خطرات، شرجیل میمن کا ایمرجنسی الرٹ کا اعلان

سندھ میں سیلابی خطرات، شرجیل میمن کا ایمرجنسی الرٹ کا اعلان

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سیلابی خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور صورتحال کے پیش نظر سندھ میں ایمرجنسی الرٹ جاری ہے۔

 پانی کے بہاؤ میں کمی بیشی کے باوجود حکومت سندھ تمام متعلقہ اداروں کو مکمل الرٹ پر رکھے ہوئے ہے۔وزیر اطلاعات کے مطابق، سندھ اور پنجاب کے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ میں تبدیلیاں جاری ہیں:

پنجند بیراج: ان فلو اور آؤٹ فلو 310,479 کیوسک
گڈو بیراج: ان فلو 359,570 کیوسک، آؤٹ فلو 327,481 کیوسک
سکھر بیراج: ان فلو 331,155 کیوسک، آؤٹ فلو 277,355 کیوسک
ممکنہ خطرات کے پیش نظر کچے علاقوں سے لوگوں کی منتقلی جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14,430 افراد محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 109,320 افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جا چکا ہے۔مویشیوں کی حفاظت کے لیے 346,282 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے اور 754,527 سے زائد مویشیوں کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ متاثرین کے لیے 169 طبی کیمپ قائم کیے گئے ہیں جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6,890 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ مجموعی طور پر 27,801 افراد مستفید ہو چکے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے تمام حفاظتی اقدامات یقینی بنائے ہیں اور پنجاب حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا مشترکہ طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔