ویب ڈیسک: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور طلبہ سے خصوصی نشست میں خطاب کیا۔
اس نشست میں آرمی پبلک اسکول، کونوینٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونوینٹ کے طلبہ نے شرکت کی۔ملاقات کے دوران طلبہ نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی معلوماتی نشستوں کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے۔طلبہ نے مزید کہا کہ پاک فوج عوام سے ہے اور عوام پاک فوج سے ہیں، اور وہ وطن دشمنوں کی ہر میلی آنکھ کے خلاف اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔نشست کے اختتام پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے طلبہ کے ہمراہ "پاکستان زندہ باد" کا نعرہ بھی لگایا اور نوجوانوں کے جذبے کو سراہا۔