سرخ آنکھ،سوزش، جلن کا شکار مریض گرم وٹھنڈی پٹیاں،آئی ڈراپس استعمال کریں
اسلام آباد(آن لائن)وفاق نے صوبوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں سوزش چشم پھیلنے بارے خبردار کر دیاہے اور اس ضمن میں جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سرخ آنکھ،سوزش، جلن کا شکار مریض کو مشتبہ کیس تصور کیا جائے، سوزش چشم کے مریض گرم وٹھنڈی پٹیاں،آئی ڈراپس استعمال کریں،سوزش چشم کے مریض اینٹی بائیوٹک ادویات کا ہر گز استعمال نہ کریں، ماہر امراض چشم سے رجوع کریں، تاہم سوزش چشم کا کوئی مخصوص علاج دستیاب نہیں ہے، سوزش چشم عمومامخصوص دورانیہ کے بعد خود ہی ٹھیک ہو جاتا ہے۔قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں سوزش چشم پھیلنے کا خطرہ ہے،