جکارتہ (یواین پی)انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 43 لاپتہ ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کا شکار کشتی انڈونیشیا کے جاوا جزیرے کے بنیوانگی ساحل سے بالی جارہی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں 65 افراد سوار تھے، 20 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔