منیلا(آئی این پی )فلپائن میں ایک آتش فشاں پھٹ پڑا جس سے راکھ کا ایک بڑا غبار آسمان پر پھیل گیا ہے جس کیوجہ سے قریبی رہائشیوں اور سکولوں کے لیے وارننگ جاری کر دی گئی ۔نیگروس جزیرے پر واقع مائونٹ کانلاون مقامی وقت کے مطابق صبح 5.51 بجے پھٹا جس سے راکھ کا بادل پہاڑ کی چوٹی سے 4000میٹر تک بلند ہوا اور جنوب مغرب کی طرف منتقل ہوگیا۔فلپائنی انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی کے مطابق، پھٹنے کا عمل تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہا۔