وارداتوں میں ملوث 10ملزم گرفتار، لاکھوں کالوٹامال برآمد

 رمضان ودیگرملزموں سے 18موبائل، 2 موٹر سائیکل ، گاڑی ، ناجائزاسلحہ ضبط 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف مقامات پر وارداتوں میں ملوث 10ملزم گرفتار، لاکھوں کالوٹامال برآمد کرلیاگیا۔بادامی باغ پولیس نے دو رکنی متحرک موبائل چور گرفتار کر لیا ،پولیس نے بروقت کارروائی کرکے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا کر موبائل چور گینگ کے ملزموں سبین اور چاند کو گرفتار کر کے 9 موبائل اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ بھاٹی گیٹ پولیس موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو گروہوں کے 4 ارکان گرفتار کر کے 2 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریکارڈ یافتہ ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔چوکی ہلوکی پولیس نے 4 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا۔ ہلوکی پولیس نے کاچھا روہی روڈ پر رات کے اوقات میں گاڑی کرائے پر لیکر مختلف شاہراہوں پر شہریوں کو روک کر اسلحہ کے زور پر موبائل اور نقدی چھیننے والے ملزموں احمد، رمضان، زمان اور سلمان کو گرفتار کر کے شہریوں سے چھینے گئے 9 موبائل فون، 2 ناجائز پستول نقدی برآمد کر کے انکے زیر استعمال گاڑی بھی تحویل میں لے لی۔تمام ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔