ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ پروڈیوسر اور اداکار ارباز خان نے اپنے بھائی سلمان خان متعلق سوال پر ناگواری کا اظہار کیا اور تقریب کا واک آوٹ کردیا۔59 سالہ ارباز خان نے ممبئی میں جیولری برانڈ کی تقریب کے دوران اپنے 60 سالہ بھائی سلمان خان سے متعلق سوال پربات درمیان چھوڑ کر چلے گئے۔ارباز خان سے ایک صحافی نے سپر اسٹار سلمان خان کے بگ باس 20 میں دیے گئے حالیہ بیان سے متعلق سوال پوچھنے کی کوشش کی۔اداکار و پروڈیوسر نے صحافی کی بات کاٹی، اپنی ناگواری ظاہر کی اور تقریب سے واک آوٹ کرگئے، انہوں نے اس نوعیت کے سوال کو غیر متعلقہ بھی قرار دیا۔