کلائوڈ برسٹ کے بڑھنے کی بڑی وجہ جنگلات کی کٹائی

سیلابی ریلوں میں بھاری پتھر آنے کی بڑی وجہ بھی جنگلات کی کٹائی ہے
 قدرت کیساتھ رہنا سیکھ جائیں،جہاں دریا ہو وہاں گھرنہ بنائیں: ڈاکٹرکاشف
اسلام آباد(آئی این پی ) ماہرین موسمیا ت نے پاکستان میں کلائوڈ برسٹ کے بڑھنے کی وجہ جنگلات کی کٹائی کو قرار دیدیا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان ہی  نہیں،دنیا کے بیشترممالک موسمیاتی تبدیلی کی لپیٹ میں ہیں،سیلابی ریلوں میں بھاری پتھر آنے کی بڑی وجہ جنگلات کی کٹائی کو قرار دیا۔ میڈیارپورٹ کے  مطابق  ماہرموسمیا ت ڈاکٹرشفقت منیر نے کہاکہ کلایمیٹ چینج ہرجگہ پرہے،بہت زیادہ بارش تباہ کن حد تک تھوڑی دیر کے لئے ایک ہی جگہ پر ہو تو اسکوکلاوڈ برسٹ کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت کا بڑھنا سب سے زیادہ انڈیکیٹر کے طور پر دیکھا جانا ہیکہ موسموں میں تبدیلی آگئی ہے،درختوں کی کٹائی کی وجہ سے پتھر اور دیگرچیزیں نیچے آرہی ہیں۔موسمیاتی ایکسپرٹ ڈاکٹرکاشف مجید سالک نے کہاسب  سے زیادہ اہم یہ کہ ہم قدرت کیساتھ رہنا سیکھ جائیں،جہاں دریا گزر رہا ہو وہاں گھرنہ بنائیں جنگلوں کا کٹائو کم ہوتاکہ مٹی پتھر کیساتھ پانی نہ بہے