لاہور(آئی این پی )وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک فوری منتقل ہوگا، قیمتیں کم ہونے تک مہنگائی کے طوفان کے آگے غیر مشروط امداد نہیں باندھ سکتے، غیر مشروط امداد دی گئی تو نتیجہ 2022 والا نکلے گا۔لاہور میں اپنے حلقے مغلپورہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایک ذمہ دار انداز میں جو گنجائش نکال سکیں گے نکالیں گے، مشکل ترین حالات میں اپنی جیب اور حیثیت کو دیکھتے ہوئے ایک عام آدمی کو تحفظ دینے کے لئے جس حد تک جانا پڑے گا جائیں گے۔علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی حوثیوں نے ریاض کے پاس تیل کی تنصیبات پر حملہ کیا، یمن میں باب المندق کے اوپر کشتیوں کی گزرگاہ پر کاروائی کی گئی۔پاکستان ان حملوں کی مذمت کرتا ہے اور ترک بھائیوں کے ساتھ مل کر سعودیہ کے ساتھ کھڑا رہے گا، یکجہتی کا پیغام لے کر اگلے ہفتے مجھے ریاض جانے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔سعودی عرب نے جیسے پاکستان کو تیل کی فراہمی یقینی بنائی اس پر انکا شکریہ ادا کروں گا۔وفاقی وزیرپیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اپنی حیثیت کے مطابق سچ کی آواز بلند کرنے کی کوشش کی ہے،تیل کی قیمتوں کی وجہ سے جو آپکی زندگی میں مشکلات آئیں، ان کا وزیر اعظم کو احساس ہے جو قیمت بین الاقوامی منڈی میں بڑھی اس وجہ سے قیمتیں بڑھانا پڑیں،ایک روپیہ بھی آپ کے اوپر اضافی نہیں ڈالا