اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، جس میں آذربائیجان کے صدر نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو وکٹری ڈے پریڈ میں شرکت کی دعوت دی۔
وزیراعظم شہباز شریف 8 نومبر کو آذربائیجان کے دورے پر جائیں گے، جہاں وہ یومِ فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی موجود ہوں گے، اور وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، اور اردوان تینوں مہمان خصوصی ہوں گے۔دورے میں وزیراعظم آذربائیجان کے صدر الہام علئیوف سے ملاقاتیں کریں گے، اور ممکنہ طور پر ترکیہ کے صدر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ یہ تقریبات، جو نگورنو کاراباخ کی آزادی کا جشن مناتی ہیں، پاکستان اور ترکیہ کی بھرپور حمایت کی یادگار ہیں۔