مرنے والوں میں تصور حیدری اورنفیس طاہرہ شامل،زخمی ہسپتال منتقل
نورکوٹ (خصوصی رپورٹ) تیزرفتار کار اور جیپ میں ٹکرکینتیجہ میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق،5 افراد زخمی ہو گئے، گزشتہ روزحادثہ دیپالپور کے قریب پیش آیا، تصور حیدری بیٹری والا اور مردوال کی رہائشی خاتون نفیس طاہرہ دم توڑ گئی، جبکہ قاری عابد، جاوید ،عابدہ بی بی، حادیہ شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ریسکیو حکام نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔