لیسکو :ناقص کارکردگی پر 5 ملازمین کو سزائیں

لاہور(کرائم رپورٹر ) ایکسین شالیمار ڈویژن کی کارروائی، ناقص کارکردگی پر متعدد ملازمین کو سزائیں سنا دیں، ناقص کارکردگی پر لائن سپرنٹنڈنٹ صحافی کالونی اسد رضا کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا، اسسٹنٹ لائن مین واہگہ سب ڈویژن صفدر اقبال کو بھی ملازمت سے برخاست کردیا گیا،ناقص کارکردگی پر لائن مین ٹو صحافی کالونی نعیم اللہ کو ڈاؤن گریڈ کرکے ایک سال کے لیے اسسٹنٹ لائن مین بنا دیا گیا،اسسٹنٹ لائن مین افضال ارشد کو بھی دو سال کے لیے ون سٹیپ ڈاؤن کی سزا دی ،ایکسین شالیمار فیضان ریاض بٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔