بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں 600 ایکڑ سے زائد بھنگ کی فصل تلف، کارروائیاں جاری

بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں 600 ایکڑ سے زائد بھنگ کی فصل تلف، کارروائیاں جاری

کوئٹہ سے خبر ملی ہے کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں ایف سی نارتھ، اے این ایف اور سول اداروں نے مشترکہ کارروائی کے دوران 600 ایکڑ رقبے پر غیر قانونی طور پر کاشت کی گئی بھنگ کی فصل تلف کر دی ہے۔

 اس کے علاوہ، مزید 650 ایکڑ اراضی پر بھنگ کی غیر قانونی کاشت کے خلاف تیزی سے آپریشن جاری ہے۔یہ کارروائی ایف سی (نارتھ) اور ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی نگرانی میں انجام دی جا رہی ہے، اور مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی فصل کی دوبارہ کاشت کو روکنے کے لیے سخت نگرانی جاری رکھی جائے گی۔عوام کی جانب سے ایف سی بلوچستان (نارتھ) اور سول اداروں کی مؤثر کارروائی کو سراہا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا موقف ہے کہ منشیات کے خاتمے کے لیے انسداد منشیات آپریشنز کا تسلسل ضروری ہے تاکہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کو روکا جا سکے اور معاشرے کو منشیات سے پاک کیا جا سکے۔