لاہور میں برائلر مرغی اور فارمی انڈوں کی قیمتیں مستحکم رہیں، تاہم دکاندار سرکاری نرخوں سے تجاوز کر کے اوور چارجنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 417 روپے فی کلو مقرر ہے، لیکن شہر کے بعض دکاندار اس سے زیادہ قیمت پر بیچ رہے ہیں۔ فارمی ریٹ کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت 260 روپے فی کلو، ہول سیل 274 روپے، اور پرچون 288 روپے فی کلو ہے۔دوسری جانب، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور سرکاری نرخ 341 روپے فی درجن مقرر ہیں۔ پیٹی کا تھوک ریٹ 10,110 روپے ہے۔ دکاندار سرکاری نرخوں سے تجاوز اور اوور چارجنگ کا سلسلہ معمول بن چکا ہے، جس سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔