برائلر گوشت 7 روپے فی کلو سستا، اوور چارجنگ بدستور جاری

برائلر گوشت 7 روپے فی کلو سستا، اوور چارجنگ بدستور جاری

لاہور: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کر دی گئی۔

 مارکیٹ کمیٹی کے مطابق برائلر گوشت کا نیا پرچون ریٹ 468 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔فارم ریٹ کے تحت زندہ برائلر کی قیمت 295 روپے فی کلو، ہول سیل 309 روپے فی کلو اور پرچون قیمت 323 روپے فی کلو جاری کی گئی ہے۔تاہم شہریوں کی شکایات کے مطابق مارکیٹ میں اب بھی اوور چارجنگ جاری ہے اور برائلر گوشت سرکاری نرخنامے کے برعکس مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔