پنجاب کے سرکاری سکولوں کے لیے 3 ارب 27 کروڑ روپے کے نان سیلری فنڈز جاری

پنجاب کے سرکاری سکولوں کے لیے 3 ارب 27 کروڑ روپے کے نان سیلری فنڈز جاری

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لیے نان سیلری بجٹ کی مد میں 3 ارب 27 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

یہ رقوم سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، تعمیر و مرمت اور دیکھ بھال پر خرچ کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق:

لاہور کے سکولوں کے لیے 11 کروڑ 27 لاکھ روپے،
گجرات کے لیے 8 کروڑ 77 لاکھ روپے،
جھنگ کے لیے 10 کروڑ 88 لاکھ روپے،
فیصل آباد کے لیے 16 کروڑ 96 لاکھ روپے،
بھکر کے لیے 9 کروڑ 45 لاکھ روپے،
ملتان کے لیے 10 کروڑ 96 لاکھ روپے،
راولپنڈی کے لیے 11 کروڑ 68 لاکھ روپے،
سیالکوٹ کے لیے 11 کروڑ 87 لاکھ روپے،
ساہیوال کے لیے 8 کروڑ روپے،
سرگودھا، لیہ اور خانیوال کے سکولوں کے لیے 10 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
مزید برآں،

رحیم یار خان کے سکولوں کے لیے 17 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد،
مظفرگڑھ کے لیے 11 کروڑ 30 لاکھ روپے،
جبکہ پاکپتن، منڈی بہاؤالدین اور ننکانہ صاحب کے سکولوں کے لیے 5 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے مطابق، ان فنڈز کا مقصد صوبے کے تمام سکولوں میں معیاری تعلیمی ماحول کی فراہمی، عمارتوں کی بحالی، بیت الخلاء، پانی اور بجلی جیسی سہولیات کو بہتر بنانا ہے تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔