سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ،کراچی بندرگاہ عالمی تجارت کا اہم مرکز ہے
کراچی (آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ،کراچی بندرگاہ عالمی تجارت کا اہم مرکز ہے۔ رومانیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین اسٹوینسکو نے ملاقات کی، جس میں دونوں فریقین نے تجارتی، تعلیمی، زرعی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران رومانیہ کے سفیر کے وفد میں منسٹر رومانیہ ایمبیسی ایڈورڈ پریڈا، وائس ویزا کاؤنسلر کرسٹین اسٹیلین کوروما اور دیگر شامل تھے، جبکہ پاکستان رومانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین سہیل شمیم فیروپو اور سی ای او عاطف فاروقی بھی وفد کے ساتھ موجود تھے