(پاکستان اور ترکیہ میں عدالتی تعاون کے فروغ کا معاہدہ) قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں:چیف جسٹس یحیی آفریدی

پاک ترکیہ عدالتی تعاون دونوں برادرممالک کوقریب لائے گا، معاہدہ عدالتی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا:چیف جسٹس
 قانون کی حکمرانی اورانصاف کی فراہمی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں:ترکیہ کورٹ آف کیسیشن کے صدر عمر کرکیز کی گفتگو
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان اور ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان اور ترکیہ کے کورٹ آف کیسیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت کی تقریب ہوئی، دونوں ممالک کی اعلی عدالتوں کے درمیان ادارہ جاتی مضبوط بنانے پراتفاق کیا گیا۔چیف جسٹس پاکستان اور صدر ترکیہ کورٹ آف کیسیشن نے یادداشت پردستخط کیے۔چیف جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ پاکستان اورترکیے کے تعلقات وقت کیساتھ مضبوط ہوئے ہیں، پاک ترکیہ عدالتی تعاون دونوں برادرممالک کوقریب لائے گا، معاہدہ عدالتی تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔چیف جسٹس یحیی آفریدی نے مزید کہا  قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان نے عدالتی نظام میں اصلاحات متعارف کرائی ہیں، عدالتی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ای کورٹس سے انصاف تک رسائی آسان ہوگی، معاہدہ دونوں ممالک کے عدالتی نظام کو جدید بنائے گا۔ترکیہ کورٹ آف کیسیشن کے صدر عمر کرکیز نے کہا کہ پاکستان کیساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کیساتھ تعلقات باہمی اعتماداورمشترکہ اقدار پراستوارہیں۔عمر کرکیز نے کہا  قانون کی حکمرانی اورانصاف کی فراہمی کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عدالتی نظام مثر اور شفاف بنانا ضروری ہے۔