گزشتہ ماہ 8 سرکلز میں 1,498 نادہندگان سے 147.94 ملین روپے وصول کیے گئے:اعداد و شمار
لاہور(خصوصی رپورٹ) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے مختلف علاقوں میں جاری ریکوری مہم کے دوران کروڑوں روپے کے بقایاجات وصول کر لئے۔ لیسکو کے مطابق اگست کے دوران نادہندگان سے مجموعی طور پر 14 کروڑ 79 لاکھ 40 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ 8 سرکلز میں 1,498 نادہندگان سے 147.94 ملین روپے وصول کیے گئے۔ قصور سرکل ریکوری میں سرفہرست رہا، جہاں 307 نادہندگان سے 49.52 ملین روپے وصول کیے گئے۔لیسکو کے مطابق سینٹرل سرکل میں 298 نادہندگان سے 18.70 ملین روپے، شیخوپورہ سرکل میں 137 نادہندگان سے 17.67 ملین روپے، جبکہ ناردرن سرکل میں 250 نادہندگان سے 15.79 ملین روپے کی ریکوری کی گئی۔اسی طرح ایسٹرن سرکل میں 197 نادہندگان سے 13.46 ملین روپے، سدرن سرکل میں 153 نادہندگان سے 12.82 ملین روپے، اوکاڑہ سرکل میں 93 نادہندگان سے 10.49 ملین روپے اور ننکانہ سرکل میں 63 نادہندگان سے 9.49 ملین روپے کے بقایاجات وصول کیے گئے۔