لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)بورڈ آف ریونیو پنجاب کے زیرانتظام ڈائریکٹوریٹ آف لینڈریکارڈ کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ سینئرممبربورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیرصدارت بورڈ آف ریونیو کی ری سٹرکچرنگ کے حوالے سے اجلاس ہوا، ممبرکالونیزعبدالوحیدملک، ممبرٹیکسز زمان وٹو، ممبرکنسالیڈیشن راشدکمال الرحمن، ممبر آئی ٹی اور سیکرٹری ریونیو بورڈحافظ احمدطارق نے شرکت کی۔ ایس ایم بی آر نے کہا پنجاب بورڈ آف ریونیو کو دورجدیدکے تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے سسٹم میں تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ بورڈ آف ریونیو میں ڈائریکٹوریٹ آف لینڈریکارڈ کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی جس سے سٹیٹ لینڈسمیت زمینوں کے دیگر معاملات کی مانیٹرنگ اور مسائل حل کئے جاسکیں گے۔