تنازع کے حل کیلئے کشیدگی میں فوری کمی اور تعمیری سفارت کاری کی جائے، ہر اس کوشش کی حمایت کرتے ہیں جو فریقین کے جائز قومی سلامتی کے مفادات کو مدنظر رکھے
نیویارک(آئی این پی )پاکستان نے مطالبہ کیا ہے روس یوکرین کے تنازع کے خاتمے کیلئے فوری جنگ بندی اور مذاکراتی عمل کوبحال کیا جائے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل نمائندے اور سفیر عثمان جدون نے یوکرین کے معاملے پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مثبت پیشرفت نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے یہ تنازع مزید شدت اختیار کر رہا ہے