سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان دہشت گردوں کے خلاف پوری بہادری سے برسر پیکار ہیں
کوئٹہ (آئی این پی )وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے بلوچستان میں دہشت گردوں کو ہر محاذ پر شکست ہوگی اور امن قائم کرکے دم لیں گے ۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی سرفراز بگٹی نے بلوچستان کے علاقے راڑا شم میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اظہار اطمینان کیا۔انہوں نے کہا دہشت گردوں کے خلاف محتاط آپریشن کرکے سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، دہشت گرد اندھا دھند دہشت گردی کرکے عام آدمی کو نشانہ بناتے ہیں، اس کے برعکس سکیورٹی فورسز محتاط کارروائی کرکے دہشت گردوں کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ عام آدمی کو نقصان نہ ہو۔وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ہمارے سکیورٹی فورسز کے بہادر جوان دہشت گردوں کے خلاف پوری بہادری سے برسر پیکار ہیں