قانون سازی نے جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کردیا:بیرسٹر گوہر

یہ لوگ صرف اپنی مرضی کے ججز لانا چاہ رہے ہیں اور یہی ان کا ایجنڈا ہے: چیئرمین پی ٹی آئی 

 اسلام آباد (آئی این پی ) رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے  قانون سازی کے ذریعے جمہوریت کو بادشاہت میں تبدیل کردیا گیا ہے۔پیر کو  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے آج تک کوئی بھی قانون ایسا پاس نہیں کیا جو قانون کے مطابق ہو، اس وقت صرف بھارت میں سپریم کورٹ کے 33 ججز ہیں، یہ لوگ صرف اپنی مرضی کے ججز لانا چاہ رہے ہیں اور یہی ان کا ایجنڈا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہاکہ عوام کی طاقت کے بغیر کوئی بھی قانون پاس ہوتا ہے تو یہ غلط ہی ہے، قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا۔