دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں بے پناہ سرگرمی

دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں بے پناہ سرگرمی

اپریل 2026 میں دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھنے میں آئی، جہاں مجموعی طور پر 14,080 پراپرٹی ٹرانزیکشنز ریکارڈ کی گئیں۔

دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق اس مہینے نئی تعمیر شدہ یا زیر تعمیر اور ری سیل پراپرٹیز کی خرید و فروخت میں واضح اضافہ ہوا۔اس دوران مارکیٹ کا مجموعی حجم تقریباً 48.40 ارب درہم رہا، جو سرمایہ کاری کے مضبوط رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔نئی تعمیر ہونے والی پراپرٹی سیلز میں سب سے زیادہ سرگرمی دیکھی گئی، جن کی تعداد 10,276 ٹرانزیکشنز اور مالیت 27.51 ارب درہم رہی۔اسی طرح، موجودہ یا تیار شدہ پراپرٹیز کی مارکیٹ میں بھی تیزی رہی، جہاں 3,804 ٹرانزیکشنز ہوئیں اور ان کی مالیت 20.89 ارب درہم رہی۔