چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے معروف مذہبی شخصیت اور شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس صاحب کو شہید کر دیا۔
پولیس کے مطابق، واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔