اسرائیل کی جانب سے پہلی بار اسماعیل ہنیہ سمیت دیگر رہنماؤں کے قتل کا اعتراف کرنے کے بعد، حوثی رہنما حازم الاسد کا ردعمل سامنے آیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے تک ان کی کارروائیاں جاری رہیں گی، اور نیتن یاہو کو جلد یہ احساس ہوگا کہ نئے مشرق وسطیٰ کا خواب ان کے لیے عذاب بن جائے گا۔اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے حوثی رہنماؤں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی مزاحمتی رہنماؤں کے ساتھ جو کچھ کریں گے، وہی حوثی رہنماؤں کے ساتھ بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ، نیتن یاہو نے حوثی انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کے لیے فوج کو احکام دیے ہیں۔اسی دوران، یمن سے تل ابیب پر راکٹ داغے گئے، جس کے بعد سائرن کی آواز سے بھگدڑ مچ گئی اور 25 افراد زخمی ہو گئے۔