رامبن میں بھارتی فوجی ٹرک 600 فٹ گہری کھائی میں گر کر تباہ، 3 اہلکار ہلاک

رامبن میں بھارتی فوجی ٹرک 600 فٹ گہری کھائی میں گر کر تباہ، 3 اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بھارتی فوج کو ایک بڑا جانی نقصان اٹھانا پڑا جب ایک فوجی ٹرک خوفناک حادثے کا شکار ہو کر 600 فٹ گہری کھائی میں جاگرا۔

 حادثے میں تین بھارتی فوجی اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ حادثہ بیٹری چشمہ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب فوجی ٹرک جموں سے سری نگر کی طرف رواں دواں تھا کہ اچانک ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر روانہ ہوئیں لیکن کھائی کی گہرائی اور دشوار گزار راستے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی، جس کے باعث تمام فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو چکے تھے۔ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت امیت کمار، سوجیت کمار، اور مان بہادر کے طور پر کی گئی ہے۔ بھارتی فوج نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔