ویب ڈیسک: سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپیئن اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے مشہور سپر اسٹار سیتھ رولنز پاکستانی فیشن کے دلدادہ نکلے۔
حالیہ WWE Raw ایونٹ کے دوران سیتھ رولنز نے ایک معروف پاکستانی برانڈ ’راستے‘ کا خوبصورت نیلا ویلویٹ لانگ کوٹ زیب تن کیا جس پر سنہرے مور کی کشیدہ کاری کی گئی تھی۔یہ شاندار کوٹ 13,500 امریکی ڈالر یعنی تقریباً 3.78 ملین پاکستانی روپے میں دستیاب ہے۔ سیتھ رولنز نے اسے سفید شرٹ کے ساتھ پہنا، جس نے اُن کے انداز میں مزید دلکشی بھر دی۔برانڈ کے مطابق یہی کوٹ میچنگ پتلون کے ساتھ بھی دستیاب ہے، جس کے لیے خریدار کو 920 امریکی ڈالر (تقریباً 2.5 لاکھ روپے) اضافی ادا کرنے ہوں گے۔فیشن اور ریسلنگ کے شائقین میں اس انداز نے بے حد مقبولیت حاصل کی، اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے اس فخر کو خوب سراہا۔