شاہدرہ جی ٹی روڈ پر سپیڈو بس نے موٹر سائیکل سوار 19سالہ ارسلان گوہر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے کچل ڈالا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ جی ٹی روڈ پر سپیڈو بس کی ٹکر سے 19سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ جی ٹی روڈ پر سپیڈو بس نے موٹر سائیکل سوار 19سالہ ارسلان گوہر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے کچل ڈالا زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا مگر وہ زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 19 سالہ ارسلان گوہر کے نام سے ہوئی سپیڈو بس نے موٹر سائیکل سوار کو اوور ٹیک کرتے ہوئے کچل ڈالامتوفی کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکاپولیس نے سپیڈو بس کے ڈرائیور امجد علی کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہے۔