اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں مڈ وائیوز(دائی) کی اہمیت کا عالمی دن آج5مئی کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد ہسپتالوں اور نجی کلینکوں میں مڈ وائیوز کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔مڈ وائیوز کا تعلق شعبہ صحت سے ہوتا ہے ہسپتالوں اور نجی کلینکوں میں خواتین کے زچگی کے دوران اور بعد میں زچہ و بچہ کی نگہداشت کیلئے مڈوائیوزکی بہت زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔