اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سائیکل کی اہمیت کا عالمی دن منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد غریب افراد کی سواری سائیکل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔دو پہیوں والی انسانی زور سے چلنے والی سائیکل انیسویں صدی کی ایجاد ہے۔ بسائیکل یوں تو غریبوں کی سواری ہے لیکن امیر طبقہ اسے ایکسرسائز کے طور پر بھی استعمال کرتا ہے۔سینکڑوں برس قبل ایجاد ہونے والی سائیکل ابھی تک اپنی اسی حالت میں ہی موجود ہے جبکہ اس کے ڈیزائن میں مختلف تبدیلیاں کرکے اسے ہلکا پھلکا بنانے کی کوشش بھی کی جاتی رہی ہے