سائیکل کی اہمیت کا عالمی دن آج منایا جائیگا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں (آج) 3جون کو سائیکلکی اہمیت کا عالمی دن منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد غریب افراد کی سواری سائیکل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔دو پہیوں والی انسانی زور سے چلنے والی سائیکل انیسویں صدی کی ایجاد ہے۔سائیکل یوں تو غریبوں کی سواری ہے لیکن امیر طبقہ اسے ایکسرسائز کے طور پر بھی استعمال کرتا ہے۔سینکڑوں برس قبل ایجاد ہونے والی سائیکل ابھی تک اپنی اسی حالت میں ہی موجود ہے جبکہ اس کے ڈیزائن میں مختلف تبدیلیاں کرکے اسے ہلکا پھلکا بنانے کی کوشش بھی کی جاتی رہی ہے۔سائیکل نے ٹیکنالوجی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے سائیکل کے بعد موٹر سائیکل بنانے کا آئیڈیا سائیکل سے ہی لیا گیا۔تاریخ کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ سائیکل یورپ کی ایجاد ہے 1817ء میں جرمن کے کارل فان ڈائس نامی شخص نے سائیکل بنانے کا فارمولہ لوگوں کے سامنے پیش کیا جسے فرانس کے رہائشی د وبھائیوں پیری مائچاکس اور پیری لالمینٹ نے عملی شکل میں تیار کیا۔