دریائوں کے پانی کا رخ موڑنے یا روکنے کی کوشش کی تواسے بھی پاکستان جنگی اقدام تصورکریگا
ہمیں محسوس ہورہا ہے کہ یہ حملہ قریب ہے اوراس کا خطرہ حقیقی نوعیت کا ہے، روس میں پاکستانی سفیر
ماسکو(آئی این پی ) روس میں تعینات پاکستان کے سفیر خالد جمالی نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی کوئی کوشش کی تو اسے روایتی اور ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں خالد جمالی نے کہا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص علاقوں کونشانہ بنانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے ہمیں محسوس ہورہا ہے کہ یہ حملہ قریب ہے اوراس کا خطرہ حقیقی نوعیت کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگربھارت نے دریائوں کے پانی کا رخ موڑنے یا اسے روکنے کی کوشش کی تواسے بھی پاکستان جنگی اقدام تصورکریگا اورایسی کسی بھی حرکت کا منہ توڑجواب دیا جائے گا۔