اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی دوسری مرتبہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنری سے ملاقات، پاک بھارت تنا ئوپر بریفنگ دی
نیویارک (آئی این پی )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان عالمی سطح پر متحرک ہے۔ مستقل مندوب نے ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں دوسری مرتبہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے ۔عاصم افتخار کی نیویارک میں او آئی سی گروپ کے سفیروں سے بھی ملاقات ہوئی، عاصم افتخار نے اقوام متحدہ میں میڈیا کو سفارتی صورتحال پر بریفنگ دی۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے دو مرتبہ ملاقات کی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں پاک بھارت تنائوپر بریفنگ دی گئی۔او آئی سی گروپ کے سفیروں سے بھی ملاقات کی گئی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا بھی زیر غور ہے، مناسب وقت میں سلامتی کونسل کے اراکین کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔