سعودی عرب نے تین کروز میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا

سعودی عرب نے تین کروز میزائل فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا

ریاض: سعودی عرب کی وزارت دفاع نے جمعرات کی علی الصبح ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی فورسز نے تین کروز میزائل بروقت کارروائی کے ذریعے فضا میں مار گرائے۔

 یہ میزائل الخرج شہر کے باہر نشانہ بنائے گئے، اور حکام کے مطابق سعودی دفاعی نظام نے ان کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائی ملک کی سکیورٹی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بروقت کی گئی۔ سعودی وزارت دفاع نے اس کامیاب دفاعی کارروائی پر اپنے فوجی اہلکاروں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔دوسری جانب، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ترجمان نے بتایا کہ روبیو نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ اس موقع پر روبیو نے ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حالیہ حملے کے بعد سعودی عرب کے بروقت ردعمل پر شکریہ ادا کیا۔

رہنماؤں نے خطے میں ایران کی جانب سے ممکنہ خطرات، علاقائی استحکام اور دوطرفہ سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت خلیج میں کشیدگی کے تناظر میں خطے کی سکیورٹی صورتحال کی نگرانی اور دفاعی تیاریوں کی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔